پاکستان نیوی میں ملازمت کریں
رحیم یار خان:آفیسر انچارج پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر رحیم یار خان کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیوی میں سیلر بھرتی جاری ہے۔امیدوار مورخہ10تا24اکتوبر2021ء تک اپنی آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے دفتری اوقات کار میں پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر مکان نمبر6مخدوم الطاف روڈ صادق کینال نزد سٹی سکول رحیم یار خان یا درج ذیل نمبر03479578812یا0685958625پر رابطہ کے علاوہ پاکستان نیوی کی آفیشل ویب سائیٹWWW.joinpaknavy.gov.pk سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔