ریسکیو 1122نے شہریوں کا قیمتی سامان واپس کر دیا

رحیم یارخان: ریسکیورزایمانداری کی اعلیٰ مثال اور رہنمائی کا بہترین نمونہ ہیں بے ہوش مریض سے ملنے والے قیمتی سامان،نقدی،موٹرسائیکل،اے ٹی ایم کارڈزاورضروری کاغذات لواحقین کے سپرد کردئیے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمٰن
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمٰن کی زیرنگرانی ضلع بھر میں خدمات پیش کرنے والے تمام ریسکیورز ایمانداری اورعوام کے لیے رہنمائی کا بہترین نمونہ ہیں۔روز مرہ پیش آنے والے خطرناک حادثات میں بہت سے افراد شدید زخمی ہوجاتے ہیں یا اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں تو ریسکیوکی ہیلپ لائن 1122پرکال کر کے مدد طلب کی جاتی ہے۔

ریسکیورز کم ازکم ریسپانس ٹائم میں جائے حادثہ پر پہنچتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادفراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرتے ہیں۔

ان حادثات کے دوران بے ہوش ہونے والے یا جانبحق افراد سے لاکھوں کی مالیت کے زیورات،نقدی،موبائل فون،قیمتی کاغذات اور دیگر سامان ملتاہے جس کی اطلاع ریسکیورز فوری طورپر کنٹرول روم سٹاف کو فراہم کرتے ہوئے ترتیب کے لحاظ سے انہیں فراہم کئے گئے ریکارڈ پرفارمہ پر درج کرتے ہیں ۔

یہ ریکارڈ اورتمام وصول ہونے والا سامان ریسکیواسٹیشن واپسی پرشفٹ انچارج کو جمع کروادیتے ہیں۔کنٹرول روم سٹاف اس حادثے کے متاثرین کے لواحقین کے رابطہ نمبر تلاش کرکے انہیں حادثہ کی تمام معلومات فراہم کرتے ہوئے ملنے والے سامان،نقدی،زیورات اور دیگرکاغذات کے حوالے سے آگہی فراہم کرتے ہیں کہ ہمارے پاس محفوظ ہے جب آپ کو وقت ملے ہم سے ریسکیواسٹیشن آکر وصول کرسکتے ہیں۔

لواحقین اپنا سامان وصول کرکے ریسکیو1122کے اہلکاروں کی ایمانداری پر ہزاروں دعائیں دیتے ہیں۔

اسی طرح گذشتہ روز خان پورروڈ السعید میڈیکل کمپلیکس کے قریب 2تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں کوٹ سمابہ کے رہائشی 38سالہ عاصم شدید زخمی ہوا جس کے سر میں چوٹیں آئیں اور بے ہوشی کے حالت میں تھا ریسکیورزنے موقع پر پہنچ کرزخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیں زخمی کا پرائیڈر موٹرسائیکل قریبی دکاندار کے حوالے کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ رکھا اور زخمی سے ملنے والی نقدی 17370روپے،موبائل فون،2اے ٹی ایم کارڈز،خالی چیک اور دیگراہم کاغذات اپنے پاس محفوظ کئے اور زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا۔

تمام سامان کنٹرول روم سٹاف اورشفٹ انچارج سہیل محمود کے ذریعے متعلقہ اہلکاروں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز محمد راشد،محمد بلال اور ڈرائیورمحمدعمرنے لواحقین کے حوالے کردیا۔

جس پرلواحقین نے ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا اورخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم ریسکیورز کی ایمانداری سے بہت متاثر ہوئے ہیں اللہ ریسکیورز کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور انہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button