رحیم یارخان : فیروزہ حادثہ ،13افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
رحیم یارخان : گزشتہ روزفیروزہ شہر اڈے پر چینی سے لوڈ ٹرک منی اےسی کوچ کے اوپر الٹ گیا.
اس حادثہ میں 13افراد موقع پر جابحق ہوگئے جبکہ 5زندہ بچ جانے والے افراد کو زخمی حالت ملبے تلے نکالا گیا ،
حادثہ میں جابحق افراد اور زخمیوں کو فیروزہ رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا ،تاہم ترجمان ریسکیو 1122عدنان شبیر کے مطابق ریسکیو1122کے اہلکار خانپور،لیاقتپور اور رحیم یارخان سے 10 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ جاۓ حادثہ پر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا
منی اےسی کوچ حادثہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ذریعے کرین اور ٹریکٹروں کی مدد سے لوڈڈ ٹرک کو ہٹایا گیا
لیاقتپوراورخانپور کے درمیان۔ فیروزہ حادثہ میں18 کل متاثرین میں سے 5زخمیوں اور 13 ڈیڈ باڈیز کو رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کردیا گیا جابحق افراد کا تعلق لیاقت پور،فیروزہ اور رحیم یارخان سے تھا
ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز بارش اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے پیش آیا
جابحق افراد کے ناموں کی لسٹ درج ذیل ہے