رحیم یارخان :راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، جھنگ، سرگودھا، ملتان اور لودھراں کے ریکارڈی گرفتار

رحیم یارخان : آباد پور پولیس کی کارروائی دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 2 لاکھ 11 ہزار روپے مالیت کی 4موٹر سائیکلیں برآمد۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان کی قیادت میں ضلع بھر میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اسی دوران ایس ایچ او تھانہ آباد پور جام آفتاب کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد اسماعیل گھلیجہ نے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کے لیے متحرک دو رکنی گروہ جس میں ملزمان ساجد بنوں اور ارشاد عرف شادا شامل ہیں کو گرفتار کر لیا
تفتیش کے دوران ملزمان نے چار موٹر سائیکلیں تسلیم کرتے ہوئے 2 لاکھ 11 ہزار مالیے کی 4 موٹر سائیکلوں کی برآمدگی دے دی جس پر ایس ایچ او نے اصل مالکان کو بلوا کر موٹر سائیکلیں اور ریکوری ان کے حوالے کر دی جس پر متاثرین نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
 اے ایس آئی عمر محمود
اے ایس آئی عمر محمود
 اے ایس آئی عمر محمود جن کا شمار پولیس کے مجھے ہوئی تفتیشی افسران میں کیا جاتا ہے جن کا تبادلہ انوسٹی گیشن برانچ ایس پی آفس میں کچھ عرصہ قبل ہوا تھا جہاں پر انہوں نے متاثر کن کارکردگی کا مطاہرہ کیا

جس پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہزیب نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی کارکردگی کو سراہتے ان کے کام پر اظہار اطمینان کیا اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور ڈی پی او اسد سرفراز سے بھی اے ایس آئی کے لیے مزید نقد انعام کی سفارش کی ہے۔

Police - DSP CITY
Police – DSP CITY

تھانہ اے ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں ڈکیتی، چوری سمیت سنگیں جرائم میں ملوث دوبیں الاضلاعی گینگز سمیت 15 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد۔

برآمدگی میں 50 موٹر سائیکلیں، ایک کار، طلائی زیورات، نقدی اور دیگر مال مسروقہ شامل۔ ملزمان پنجاب کے ٹاپ اضلاع راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، جھنگ، سرگودھا، ملتان اور لودھراں کے ریکارڈی ہیں۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن شبیر احمد جھورڑ اور ان کی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر محمود حسین، اے ایس آئیز قیصر عباس، ظہیرالدین بابر اور دیگر اہلکاروں نے گزشتہ کچھ عرصہ میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر قیادت اور ان کی نگرانی میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے ٹاپ اضلاع راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، جھنگ، سرگودھا، ملتان اور لودھراں میں وارداتوں  کے بعد رحیم یارخان کی عوام کو لوٹنے آئے تو تھانہ اے ڈویژن پولیس کے ریڈار پر چڑھ گئے
جس پر انہیں ایس ایچ او شبیر احمد جھورڑ اور ان کی ٹیم نے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 50 موٹر سائیکلیں، 30 لاکھ مالیت کی ایک عدد کار، 2 لاکھ، 91 لاکھ 500 روپے مالیت کے طلائی زیورات، 6 لاکھ 32 ہزار 400 روپے کا دیگر مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے گینگ میں لاہور فردوس پارک کا ظفر اقبال ، فیصل آباد کا محمد عامر ، لاہور شاہدرہ کا شہباز علی، گوجراں والالدھے والا  کا مجاہد عباس، دوسرے گینگ میں رحیم یارخان تھلی چوک کا امرسعید، ظفر آباد کالونی کا محسن کریم، ٹرسٹ کالونی کا عثمان علی شامل ہیں۔ جبکہ دیگر گرفتار ہونے والے ملزمان میں دانیال بشیر، معاذ بشیر، محمد عرفان، دلاور کھوکھر، عامر عرف عامری کھوکھر، اریب آرائیں، محمد اکرم اور محمد اختر حسین شامل ہیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button