رحیم یارخان پولیس کا بازار حسن پر چھاپہ 5 ملزمان گرفتار
رحیم یارخان : پولیس نے چھاپہ مار کر برائی کے اڈے پر چھاپہ 5 ملزمان گرفتار مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان علی کو دوران گشت مخبر نے اطلاع دی کہ رضیہ بی بی نامی عورت نے برائی کا اڈا کھول رکھا اور ساتھ عورتوں کی خرید و فرخت کا مکروہ دھندہ کرتی ہے
اس وقت اپنے گھر کے سامنے مرد و زن لیے موجود ہے جس پر انہوں نے لیڈی کانسٹیبل اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نشادہی کردہ مقام پر پہنچ کر دیکھا تو نائکہ رضیہ بی بی ایک عورت اور تین مردوں کے ہمراہ موجود تھی جن سے معلوم ہوا کہ وہ رضیہ کے زریعے برائی کے لیے یہاں موجود ہیں جس پر پولیس نے سب ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔