رحیم یارخان:ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کاماہانہ اجلاس
رحیم یار خان: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کاماہانہ اجلاس چیمبر کمپلیکس کمیٹی روم میں زیر صدارت صدر میاں سجاد علی منعقد ہوا
اجلاس میں جنرل سیکرٹری تنویر نواز درانی ، فنانس سیکرٹری چوہدری عمر فرید،اورچوہدری غلام غوث، ڈاکٹر توقیر الحسن،جام فیض احمد،طارق اعجاز وڑائچ، چوہدری شہزاد وڑائچ، حاجی لیاقت علی،میاں اسرار ،چوہدری نعیم، سمیت دیگر نے شرکت کی
اجلاس کا ایجنڈہ بلڈرز ایند ٹائون پلانرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے کوششیں تھا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام و پاک سے کیا گیا
اجلاس سے صدر میاں سجاد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ٹائون پلاننگ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی
شہریوں کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے سمیت دیگر امور پر غور خوث کیا گیا اجلاس میں صدر ایسوسی ایشن آف بلڈرز ایںڈ ڈویلپرز میاں سجاد علی کو ممبر ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی بننے پر شرکاء نے مبارکباد دی
اس موقع پر جنرل سیکرٹری تنویر نواز درانی فناس سیکرٹری ، چوہدری عمر فرید،اور سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر توقیر الحسن ،رانا طارق، افضل علی چوہدری ، جام وقاص،نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ عصر حاضر میں درپیش مسائل کو بخوبی احسن طریقے سے حل کرایا جائے گا
اتحاد اور اتفاق کے لیے زور دیا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعاء کی گئی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذؐمت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔