رحیم یارخان میں مغوی رکشہ ڈرائیورکچہ سے بازیاب,ڈی ایس پی
رحیم یارخان : پولیس کی حکمت عملی مغوی رکشہ ڈرائیور کچہ سے بغیر تاوا ن بازیاب، ڈی ایس پی سرکل بھو نگ کو ورثاء کی طرف کامیاب آپریشن اور بازیابی پر خوشی کا اظہار کیا
ڈی ایس پی سرکل بھو نگ شریف حسن محمود جتوئی نے ایس ایچ او بھو نگ تنویر جو ندا، سی آئی اے ا نچارج جام عبدالغفار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس دن رات کوشاں ہے چوری، ڈکیتی، راہز ی اور اغواہ کی وارداتیں کنٹرول کر نے کے لیے ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی قیادت، ہدایات اور حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں
احمد پور لمہ کی حدود سے رکشہ ڈرائیورحافظ محبت کو دوماہ قبل تاوان کی خاطر ڈاکوؤں نے اغواہ کرلیا تھا ورثاء سے بار بار تاوان کا مطالبہ کیا جاتا رہالیکن پولیس نے ورثاء کے ساتھ مغوی تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھی اور ڈی پی او محمد علی ضیاء کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مغوی کی بازیابی کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے
بالآخر سرکل بھو نگ پولیس نے دوماہ کی مسلسل جدو جہد کے بعد کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے حافظ محبت کو حکمت عملی سے بازیاب کرالیا
ڈاکو فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ان شائاللہ جلد جرائم پیشہ افراد قا نون کے شکنجے میں ہوں گے
انہوں نے مزید کہا کہ سرکل بھو نگ کچہ کے نزدیک واقع ہے جس وجہ پولیس ان سے نبرد آزما ہو نے کے لیے 24گھنٹے الرٹ ہے گشت کا نظام بھی بہتر بنادیا ہے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کوشاں ہیں بلا خوف آئیں ان شاء اللہ ان کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہوگی
آخر میں حافظ محبت کے ورثاء نے دوماہ بعد مغوی کی بازیابی پر تمام پولیس آفیسران اور اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور ڈی ایس پی سرکل بھو نگ شریف حسن محمود جتوئی کے بہتر تعاون کی تعریف کی۔