گھریلو صارفین میں 200 پولٹری یونٹ تقسیم کئے گئے

بہاول پور:  سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گھریلو صارفین کے لئے فروغ مرغبانی کی ترویج کے لئے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”فروغ برائے گھریلو مرغبانی“ کے تحت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید محمد سبطین،ڈی سی آئی او ڈاکٹر محمد سہیل خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاول پورڈاکٹر سہیل عظمت نے آج یہاں سول وٹرنری ہسپتال بہاول پور میں شفاف قرعہ اندازی کے تحت گھریلو صارفین میں 200 پولٹری یونٹ تقسیم کیے۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاول پور نے تقریب تقسیم گھریلو مرغبانی کے شرکاء کو تربیت برائے حصول و فروغ دیہی مرغبانی اور گھریلو سطح پر مرغبانی کے فوائد سے آگاہ کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button