رحیم یارخان پولیس نے قومی شاہراہوں پر لوٹ مار کرنے کا چنہ گینگ پکڑ لیا
رحیم یارخان : پولیس کا تھانہ سٹی صادق آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ای پولیس آیپ سے اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا، وہیلکز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
عوام کی جان و مال کے حفاظت اور کریمینلز کی تلاش کے لیے ڈی ایس پی سرکل صادق آباد محمد زبیر بنگش کی زیر نگرانی تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے فتہ کٹہ و دیگر علاقوں میں اچانک سرچ آپریشن کا آغاز کیا
جس میں سٹی پولیس کے افسران و جوانوں نے حصہ لیا،
پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رکھا جس میں سینکڑوں افراد اور درجنوں موٹر سائیکل گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اہلکاروں نے اشخاص کے کریمینل ریکارڈ کے لیے ای پولیس ایپ کا استعمال کیا جبکہ وہیکلز چیکنگ کے لیے ان کے کاغذات چیک کیے گئے۔
ماچھکہ پولیس کے ناکہ پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، گرفتار ملزم ہنی ٹریپ اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب نکلا،
تھانہ ماچھکہ کے ایس ایچ او محمد رمضان نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ سول انٹیلیجنس زرائعے کی اطلاع پر موضع ونگڑ میں ملزمان کے گزرنے والے رستے پر خفیہ ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ کافی انتظار کے بعد نشاندہی کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار ملزمان ناکہ کے قریب آتے نظر آئے تو پولیس پارٹی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس ناکہ توڑنے کے لیے فائرنگ کر دی
پولیس نے بھی پوزیشنیں سنبھال کر حق حفاظت خود اختیار کے تحت جوابی فائرنگ کی تو ملزمان نے موٹر سائیکل چھوڑ دی اور آگے پیچھے دوڑتے ہوئے فائر کرنے لگے
جس کے نتیجہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک ملزم زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا جبکہ دیگر دو جنگل میں روپوش ہو گئے،
دریں اثناء ڈی ایس پی بھونگ سرکل حسن محمود خان جتوئی بھی دیگر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے زخمی ملزم کو اسلحہ پسٹل 30 بور سمیت حراست میں لے لیا
جس کا نام عبدالاسلام بگٹی معلوم ہوا جس کے پڑتا ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ یہ ملزم ہنی ٹریپ کے زرایعے اغواء جیسے مکروہ دھندھے اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب چلا آرہا تھا پولیس حسب ضابطہ گرفتاری کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
سی آر او برانچ کے تحت تفتیشی افسران کی میٹنگ موقع سے شہادت کے حصول، فرسٹ ریسپانڈڈ کی ذمہ داریوں سے آگاہی فراہم کی ریکارڈ کی تکمیل یقینی بناے کہ ہدایت۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے حکم پر انچارج سی آر او سب انسپکٹر قمبر حسین نقوی نے نائب سی آر او امجد علی کے ہمراہ ضلع بھر کے تفتیشی افسران کے ساتھ میٹگز کر کے انہیں ان کے مقدمات کی بہترین یکسوئی اور مجرمان کی سزا یابی کے لیے موقع واردات کی شہادت کی اہمیت سے آگاہی فراہم کی اور فرسٹ رسپانڈڈ کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا،
انہوں نے تفتیشی افسران سے کہا کہ وہ ملزمان کے ریکارڈ کی حسب ضابطہ ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائیں تاکہ مجرمان کی سزا یابی میں مدد مل سکے۔
تھانہ رکن پور پولیس نے کے ایل پی روڈ ڈکیتی ٹریس کر لی چنہ گینگ گرفتار، لوٹے گئے 5,39.000 روپے، ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد، ملزمان نے دیگر تین مقدمات کی ورداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مزید تیں موٹر سائیکل برآمد کروا دیں۔
ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ رکن پور رانا محمد عارف نے اے ایس آئی شہباز مہاندرہ کے ہمراہ تفصیل بتاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہر کی معروف بزنس میں شخصیت کی ڈالا گاڑی رکن پور کے علاقہ سردار گڑھ کے قریب سپلائی کے لیے جا رہی تھی کہ تین کس مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ان سے 5 لاکھ 39 ہزار روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے تھے جس پر ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے انہیں اس واردات کو چلینج سمجھتے ہوئے ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا
جس پر انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن دوست محمد اور ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی اپنی ٹیم جس میں اے ایس آئی شہباز مہاندرہ اور دیگر اہلکار شامل تھے کے ساتھ مل کر اس واردات پر کام شروع کیا اور الحمدللہ شب وروز محنت، روائتی زرایعے اور جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے اس سنگین واردات میں ملوث چنہ گینگ کے تینوں ملزمان ارسلان عرف اسلم، ارشاد عرف شادا اور بشیر احمد شیخ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے،
ملزمان نے دوران تفتیش واردات کا اعتراف کرتے ہوئے نہ صرف لوٹی گئی رقم 5 لاکھ انتالیس ہزار روپے برآمدگی دی بلکہ ملزمان نے دیگر تین مقدمات کی وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مزید تین موٹر سائیکلیں بھی برآمدگی دی،
ملزمان کے زیر استعمال دو عدد موٹر سائیکلیں، اسلحہ ناجائز ایک پسٹل اور ایک پستول 12 بور بھی برآمد ہو چکا ہے جبکہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔