پولیس اہلکاروں کی چاند ماری، چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائر پریکٹس کروائی گئی

رحیم یارخان: تفتیشی افسران کے پیشہ ورانہ امور میں مہارت  میں اضافہ کے لیے تربیتی کورس کا اہتمام، پی ایف ایس اے کے سائنٹسٹ محمد نوید نے لیکچر دیا، ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر کی بھی شرکت۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے حکم، ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد کی ہدایت، ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر محمد خالد اور ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا کی زیر نگرانی  تفتیشی افسران کے پیشہ ورانہ امور میں مہارت بڑھانے کے لیے صادق شہید پولیس لائن میں کورس اہتمام کیا گیا ہے

جس میں ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر محمد خالد بھی موجود تھے،

پی ایف ایس اے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے سائنٹسٹ محمد نوید نے تفتیشی افسران کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جرم کو بے نقاب کرنے کے لیے موقع واردات یا جائے حادثہ یا واقعہ کے مقام سے شہادت جمع کرنا لازم ہے

اس کے بغیر وجہ اور مجرمان تک پہنچنا تقریباً ناممکن سی بات نظر آتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ جائے واردات پر جانے والے فرسٹ رسپانڈڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جاتے ہی سب سے پہلے موقع کو کارڈن آف کرا دے اور کسی بھی شخص کو اس کے اندر نہ جانے دے،

علاوہ ازیں فرسٹ رسپانڈڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرائم سین ٹیم اور پی ایف ایس اے کی ٹیم کو کال کروائے اور شہادتوں کے جمع ہونے تک کسی بھی چیز کو کوئی بھی شخص ٹچ نہ کرے اور کرائم سین اور پی ایف ایس اے کی ٹیم فوٹو گرافی اور دیگر طریقوں سے شہادت ایس او پی اور ضابطہ کے مطابق جمع کرے گی جو کہ کیس کو کو میرٹ پر یکسو کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوں گی۔

انہوں نے دیگر تفیشی امور پر بھی لیکچر دیا اور کہا کہ اگر آپ اس پہلے اصول پر عمل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو باقی معملات بھی بہتر طریقہ سے حل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

انہوں نے تفتیشی افسران کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے اطمینان بخش جواب دئیے اور کہا کہ جدید طریقہ تفیش سے ہم آہنگ رہیں یہی کامیابی کا زینہ ہے۔
پولیس اہلکاروں کی چاند ماری، چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائر پریکٹس کروائی گئی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر محمد خالد نے نگرانی کی۔

 ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے حکم پر پولیس اہلکاروں کے نشانہ کو برقرار رکھنے اور نشانہ بازی کی مہارت میں اضافہ کے لیے چاند ماری کا اہتمام کیا گیا ہے

جس میں ہر رینک کے پولیس افسران اور اہلکار حصہ لے رہیں گزشہ روز فائرنگ رینج پر ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر محمد خالد کی زیر نگرانی اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی،

اس موقع پر ڈی ایس پی نے اہلکاروں کو کہا کہ ویپن ہینڈلنگ اور نشانہ میں مہارت کسی بھی فورس کا خصہ ہوتا ہے اور یہ سنت نبوی بھی ہے نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جس نے رمی نہیں سیکھی وہ ہم میں سے نہیں اور رمی عربی میں نشانہ بازی کو کہا جاتا ہے اس لیے آپ اپنا فرض اور سنت کو سامنے رکھتے ہوئے

اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ کبھی بھی میدان کاری کے دوران فائر پاور استعمال کرنا پڑے تو آپ مکمل اعتماد اور مہارت سے ہتھیاروں کا استعمال کر کے سماج دشمن عناصر کو زیر کر سکیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کے لیے مہم جاری، ایجوکیشن انچارج ٹریفک وارڈن حماد نے پمفلٹ تقسیم کئے اور لیکچر دیا۔

سموگ سے عوام الناس کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب، ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات اور ڈی او ٹریفک پولیس رحیم یارخان طارق جاوید کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی سموگ کے نقصانات سے آگاہی اور بچاؤ طریقہ کار پر مہم جاری ہے

جس میں ایجوکیشن انچارج ٹریفک پولیس ٹی ڈبلیو حماد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نیو لاری اڈا پر ٹرانسپورٹ سے وابستہ عملہ اور عوام کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کی صورت میں منہ اور آنکھوں کو ڈھانپیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں،

فصلوں کی کٹائی کے بعد اس کی باقیات کو مت جلائیں، ذمہ داران فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے دھویں کے اخراج کا سد باب کریں، ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے اپنا پانا کردار ادا کریں اور گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروا کے اس کار خیر میں حصہ ڈالیں،

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہر فردکو اپنے حصہ کی ذمی داری نبھانا ہو گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button