فی لیٹر پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا ٹیکس شامل ہے؟
اسلام آباد:ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 27 روپے 29 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل پر حکومت 33 روپے 38 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ فی لیٹر پیٹرول پر 11روپے 33 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں عائد ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول پر 13روپے 62 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 34 پیسے جی ایس ٹی بھی شامل ہے۔فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 45 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصول ہو رہے ہیں فی لیٹر 9 روپے 79 پیسے جی ایس ٹی کی مد میں شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 14 پیسے لیوی وصول کی جا رہی ہے۔