رحیم یار خان کے کرائم فائٹر نے انویسٹیگیشن کورس پریزینٹیشن میں اول پوزیشن حاصل کر لی

رحیم یار خان : رحیم یار خان کے کرائم فائٹر سب انسپکٹر نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں ہونے والے انویسٹیگیشن کورس پریزینٹیشن میں اول پوزیشن حاصل کر لی ڈی آئی جی نے سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا،


ضلع رحیم یار خان کے کرائم فائٹر سب انسپکٹر حسن اقبال نے آمدہ ضلع رحیم یار خان نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں انویسٹیگیشن کورس کے دوران پولیس پرفیشنل ایکسپرٹیز ان میڈیا ہینڈلنگ منیجمنٹ کے عنوان سے ہونے والی پریزینٹیشن میں اول پوزیشن حاصل کی کمانڈنٹ پولیس کالج ملتان ڈی آئی جی گوھر مشتاق بھٹہ نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان کے آڈیٹوریم ملتان میں منعقد ہونے والی تقریب میں سب انسپکٹر حسن اقبال کو اول پوزیشن آنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سی سی معہ نقد انعام سے نوازا

اس سے پہلے گوہر مشتاق بھٹہ ڈی آئی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کورس کے دوران پیش کی جانے والی تمام پریزینٹیشن میں سے سب انسپکٹر حسن اقبال آمدہ ضلع رحیم یار خان کی پریزینٹیشن سب سے معیاری اور قابل تعریف ہے ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ پریزینٹیشن کے مواد کو اکھٹا کرنا اس کی ترتیب اس میں استعمال کی جانے والی تصاویر ویڈیو اور آخر میں پریزینٹیشن کو بیان کرنے کا انداز بہت متاثر کن یے انہوں نے مزید کہا کے تربیت حاصل کرنے والے آفیسران کے مابین پریزینٹیشن کا مقابلہ ان کے اندر تحقیق جستجو اور سیکھنے کے عمل میں اضافے کا باعث ہوتا ہے اس کے بعد ڈی آئی جی گوہر مشتاق نے سب انسپکٹر حسن اقبال کو پہلی پوزیشن پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button