رحیم یارخان میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا
جمعرات کے روز : بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال اور رحیم یار خان میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع۔
جمعہ کے روز : بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال اور رحیم یار خان میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان۔
جمعرات کے روز سندھ،شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔ گلگگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی آندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
جمعه کے روز سندھ،شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ گلگگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی سندھ، بالائی و جنوبی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: جیکب آباد 36، روہڑی 14، مو ہنجو داڑو 12، لاڑکانہ 08، پنجاب: رحیم یار خان28،خانپور 20، راولپنڈی( شمس آباد 16،چکلالہ 14)، اسلام آباد ( ائر پو ر ٹ 15، سیدپور 11، زیرو پوائنٹ،بوکرہ، گولڑہ04)، چکوال 10، منگلہ 08، ڈی جی خان ،کوٹ ادو،اٹک 05،حافظ آباد ،مری،منڈی بہا ؤ الدین 04،جہلم 03 ، خیبر پختونخوا: کا کول 27 ،بالا کو ٹ 17، مالم جبہ07، سیدو شریف03،کالام 02، کشمیر: راولا کو ٹ 25،مظفر آباد(ائیر پورٹ 03، سٹی 01)، گڑھی دو پٹہ 03، گلگت بلتستان: گوپس 06،ہنزہ 05،بگروٹ ، بابو سر02 اوربلوچستان: بارکھان میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت ، سبی 48اور دادو میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔