تنخواہیں نا ملنے پر ڈاکٹروں کا احتجاج

رحیم یار خان: پی جی آر ہاؤس آفیسر کو تنخواہیں نہ ملنے اور کینٹین کے زائد نرخوں پر اشیاء سیل کرنے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس اور وائے ڈی اے شیخ زید ہسپتال کی مشترکہ پریس کانفرنس اور احتجاج ڈاکٹروں کو تنخواہیں اگر جاری نہ کی گئی تو آؤٹ ڈور بند کرنے کی دھمکی بھی دے ،

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال آوٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کے باہر وائے ڈی اے کی پریس کانفرنس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر وائے ڈی اے ڈاکڑ انعام الرحمن پیٹرن انچیف شبیر وڑائچ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہسپتال میں کام کرنے والے پی جی آرز اور ہاؤس آفیسر کو تنخواہیں نہیں جاری ہوئی ہسپتال میں فرنٹ فٹ پر کام کرنے والے یہ ڈاکٹر ہسپتال کی بیک بون ہیں اور ان کے ساتھ ہی اس طرح کا ناروا سلوک مناسب نہیں جنس ڈاکٹروں کے گھر کرائے پر ہیں مالکان ان کو کرایا جمع نہ کروانے پر مکان خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اسی طرح ہسپتال میں موجود کینٹین مالکان نے اپنے من مرضی کے ریٹ لگا رکھے ہیں پانی کی چھوٹی بوتل جو باہر سے 30 روپے کی ملتی ہے یہ ہسپتال میں مریضوں اور ڈاکٹروں کو 70 روپے چارج کر رہے ہیں ہسپتال انتظامیہ ان سے اپنی منتھلیاں لے کر ان پر کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کیلئے الگ سے کیفے ٹیریا قائم کیا جائے اور ڈاکٹروں کو مناسب قیمتوں میں اچھی اشیا دی جائیں اور مریضوں کیلئے بھی ان کو مارکیٹ ریٹ پر چیزیں سیل کرنے پر پابند کیا جائے نہیں تو ہم انتظامیہ کو آج پرامن احتجاج کے طور پر بتا رہے ہیں اگر پی جی آرز ہاؤس آفیسر کی تنخواہیں جاری نہ کی گئی اور کینٹین مالکان کے خلاف کاروائی عملے میں نہ لائی گئی تو ہم احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ اور ان ڈور ڈیپارٹمنٹ بند کرنے پر غور کریں گے اور ہمیں اگر روڑز پر بھی آنا پڑا تو ضرور آئیں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button