رحیم یار خان میں تاجرقتل لواحقین کا احتجاج،تھانیدار معطل

رحیم یار خان میں 17 روز قبل لاپتہ ہونےو الے تاجر سلمان مہر کی لاش عباسیہ نہر بستی گل کالہ سے برا آمد ہونے پر  لواحقین کا لاش دعا چوک میں رکھ کر احتجاج، پولیس کے خلاف نعرے بازی
 پولیس کے مطابق نواحی علاقے منٹھار کے زمیندار سلمان احمد مہر نامی معروف تاجر کو 20 روز قبل تھانہ منٹھار کی حدود سے گاڑی سمیت اغواء کیا گیا،

مقتول سلمان مہر کی لاش  تاجر کی لاش نہر سے برآمد ہوئی

رحیم یارخان کے دعا چوک پر احتجاج میں پی ٹی ائی کے 2 ممبر قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ، ممتاز مصطفی ، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 260 صائمہ کنول حلقہ پی پی 261 جام امان اللہ، حلقہ پی پی 262 چوہدری شفیق، شرکت نے بھی اظہار یکجتی کیلئے شرکت کی

ورثاء نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ منٹھار کو معطل کرکے انصاف کا مطالبہ پولیس کا کہنا ہے کہ 17 روز قبل مقتول کے اغواء کا مقدمہ تھانہ منٹھار میں درج کیا گیا تھا جسکی تلاش جاری تھی تاہم متوفی کی لاش سامنے انے کے بعد واقع کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ منٹھار کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے

احتجاج کی مکمل ویڈیو کے لئے کلک کریں

تاجر کے مبینہ قتل پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل نے سخت نوٹس لیتے ہوئے قتل کے تمام پہلوؤں پر فوری طورپر تحقیقات کرنے اور قاتلوں کوگرفتارکرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ورثاء کے نعش سمیت احتجاج کرنے کی

تاجرقتل
تاجرقتل

اطلاع پر اے ایس پی صدرسرکل خرم مہیسر‘ ڈی ایس پی سٹی سرکل کے ہمراہ دعاچوک پہچے جہاں مقتول تاجر سلمان مہر کے ورثاء کویقین دہانی کروائی کہ دو روز کے اندر مقتول کی گاڑی برآمدکرنے اورپندرہ دن کے اندر قاتلوں کوگرفتارکیاجائے گااس سلسلہ میں ذرائع نے بتایاکہ تاجر کے مبینہ قتل کے اندراج کے باوجودعدم بازیابی پر ایس ایچ او تھانہ منٹھار رانا رمضان کومعطل کیاگیاہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button