ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خواجہ فریدسپورٹس گالہ کا انعقاد

رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خواجہ فریدسپورٹس گالہ کا انعقاد کی گیا جس میں کنگز 11،رئیس شہزاد 11،پنجتن 11،اورزلمی 11کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا،سپورٹس گالا میں جوڈیشری کی جانب سے مہمان خصوصی سول جج ندیم اصغر ندیم نے شرکت کی،جنہیں صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ اورجنرل سیکرٹری مرزاامین خان نے خوش آمدید کہا،

کرکٹ میچ کی کمنٹری چوہدری بشارت علی ہندل،محمد احمد کانجو،سید غلام مصطفی امجد بخاری،رئیس زاہد ورند نے اپنے خوبصورت اندازاورخوبصورت الفاظ کے ساتھ کی اورطنزومزاح کر کے شرکاء کو خوب انجوائے کرایا،سپورٹس گالا میں چاروں ٹیموں نے شاندارکارکردگی دیکھائی اورفائنل میچ کنگز11اوررئیس شہزاد11کے درمیان کھیلا گیا جو کہ کنگز11نے شاندار انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا،

مین آف دی مین کا اعزازمرزااسدخان نے قرار پائے تاہم انہوں نے اچھی بیٹنگ کرنے والے نوجوان کھلاڑی مرزاصہیب امین کے نام کردیا،اچھی کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑی قیصرغفور کو بھی ٹرافی سے نوازاگیا،جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے کپتان رئیس شہزادمہر کو بھی ٹرافی سے نوازاگیا اورفاتح ٹیم کے کپتان خرم چیمہ اوراس کی ٹیم کو خواجہ فرید ؒ سپورٹس گالہ کا کپ مہمان خصوصی سول جج ندیم اصغر ندیم نے ان کے حوالے کیا،

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ،جنرل سیکرٹری مرزاامین خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار اپنی روایت کے مطابق ہر سال سپورٹس گالہ منعقدکرواتی ہے تاہم اس بار ہم نے آج کے روز چونکہ حضرت خواجہ فرید آف کوٹ مٹھن ؒ کا عرس مبارک بھی تھا ہم نے اس سپورٹس گالہ کو ان کے نام کے ساتھ منسوب کردیا اوریہ پیغام بھی دیا کہ ہم سب متحد ہیں اورپر امن ہیں انشاء اللہ ڈسٹرکٹ بار اس روایت کو برقرار بھی رکھے گی،
مہمان خصوصی سول جج ندیم اصغر ندیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپورٹس گالہ کا انعقاد کروانا خوش آئند ہے اس سے وکلاء کو جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے اور اس سے صحت ودماغ صحت مند رہتا ہے ایسی ایکٹیوٹی کرواتے رہنا چاہئے،

سپورٹس گالا میں چوہدری ذوالفقار علی،اختر خان،جام عبدالجمید لاڑ،سیدفہد شاہ،ملک اعجاز بوہڑ،چوہدری عدنان محمود،فرحان عامر،کامل ساہی،راشد منہاس جوسن،کامران آصف،ملک تاج محمد،چوہدری جنید،حافظ جنید،مرزاممتاز بیگ،حافظ ولید،رئیس ابرارچاچڑ،یوسف خان چانڈیہ،رئیس عثمان چاچڑسمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button