ظفر آباد کالونی سے رانا ارشاد احمد ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
رحیم یار خان : ایم پی اے سٹی رحیم یارخان چوہدری آصف مجید کی قیادت اور شہر رحیم یارخان کیلئے خدمات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ظفر آباد کالونی سے معروف سیاسی سماجی رہنما رانا ارشاد احمد اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ،
رانا ارشاد احمد نے کہا کہ ، ایم پی اے سٹی رحیم یارخان چوہدری آصف مجید، ایم این اے سٹی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی قیادت اور شہر کیلئے خدمات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہورہا ہے ہوں ۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کی حکومت کی پاکستان کی تقدیر اور مستقبل کے لیے کاوشیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ملک محفوظ اور روشن ہاتھوں میں ہے
اس موقع پر چیئر مین مارکیٹ کمیٹی حاجی ظہور احمد گوجر ،میاں شفقت محمود ،رانا محمد قیصر مکی، ملک زاہد ،چوہدری جاوید اختر، ۔سمیع بلوچ،محمد عارف،رانا طالب،چوہدری محمد علی و معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھے
اس موقع پر ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی عثمان بزدار، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ، صحیح معنوں میں بلا خوف و خطر ملک اور عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں ،
قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت علامہ اقبال کے فرمان اور اقوال کے مطابق مفاد عامہ اور بلا تفریق عوام کی خدمت میں ؐمصروف عمل ہیں کبھی بھی مشکلات سے نہیں گھبرائے
انہی کے نقش و قدم پر ہم بھی شہر کی عوام کی بہتری کے لیے بے پناہ ترقیاتی منصوبے فراہم کررہے ہیں جس میں صاف پانی صحت و تعلیم اور زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم ہیں ، جس میں کارپٹڈ روڈز ٹف ٹائلز دیگر منصوبہ جات شامل ہیں ۔