پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بناپر دوبارہ پھربرسراقتدار آئے گی

رحیم یارخان: پی ٹی آئی کے رہنماء وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشرزکوۃ چوہدری محمد شفیق کے صاحبزادے چوہدر ی وسیم شفیق کی انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر رانا محمد جاوید خاں سے انکی رہائش گاہ چک 85پی میں ملاقات حلقہ کے مسائل اورانکے حل کی ضرورت پرزور کے علاوہ دیگرامور پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا،
رانا محمد جاوید خاں نے چک 85 کے مسائل بتائے اورانکے حل کی ضرورت پرزوردیا، انہوں نے کہاکہ حلقہ پی ٹی آئی کاگڑھ ہے آئندہ بلدیاتی الیکشن اورجنرل الیکشن میں پورے ضلع میں کلین سویپ کریں گے

انہوں نے کہاکہ چوہدری محمدشفیق سے دیرینہ خاندانی مراسم ہیں انہوں نے حلقہ کی تعیمروترقی میں اپنا بھرپورکردارادا کیاہے جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بناپر دوبارہ پھربرسراقتدار آئے گی اورعمران خان دوبارہ پھروزیراعظم ہونگے۔ چوہدری وسیم شفیق نے رانا محمد جاوید خاں کی سیاسی اورسماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ رانا محمد جاویدخاں پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں

انہوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرانے میں اپنا بھرپورکرداراداکیامیگاپیکج کی منظوری ہوچکی ہے ترقیاتی کاموں کے لئے سروے جاری ہیں چک 85پی کے مسائل ترجیحی بینادوں پرحل کریں گےِ

رانا محمد جاویدخاں اپنے والد رانا محمد حسین کی طرح درد دل رکھنے والی شخیصت ہے جن کا اس علاقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے میں بڑا نام تھا۔

اس موقع پرسابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی فضل کریم خان خٹک، رانا عبدالخالق خاں نمبردار، چوہدری محمدانور پٹواری اور ارشد پپی بھی موجودتھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button