ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤں 58 منشیات فروش گرفتار

رحیم یار خان: پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤں 24 گھنٹوں میں 58 منشیات فروش گرفتار،

بڑی مقدار میں چرس، شراب، بھنگ برآمد پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس معاشرہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 53 کلو 175 گرام چرس، 10 کلو 200 گرام بھنگ برآمد، 2 چالو بھٹیاں شراب، 640 لیٹر کشید شدہ شراب، 50 کپی شراب اور 20 بوتل ولایتی شراب برآمد ہونے پر 58 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،

اسی دوران پولیس نے منشیات کے عادی 6 افراد کو علاج معالجہ کی خاطر بحالی مرکز داخل کروا گیا ہے تاکہ علاج مکمل ہونے پر وہ کار آمد شہری کے طور پر اپنی زندگیاں گزار سکیں،

پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے اس احسن اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اظہار اطمینان اور خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں پولیس اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی،

ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے معاشرہ کو اس لعنت سے پاک کیا جائے گا،

منشیات کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام الناس کی ذمہ داری ہے کہ منشیات فروشی کی نشاندہی کر کے اپنا کردار ادا کریں،

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز نے ایس ایچ اوز سے میٹنگ کر کے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید موئثر اور تیز کرتے ہوئے تھانہ کی سطح پر موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے معاشرہ سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button