ایکسائز انسپکٹرکے قتل میں مطلوب ملزم اویس جٹ مارا گیا

رحیم یارخان :کارموٹرسائیکل تصادم میں ہونے والی تکرار پر فائرنگ کرکے نوجوان ایکسائز انسپکٹر کوقتل کرنے ساتھی ایکسائز انسپکٹر کوشدیدزخمی کرنے والا پولیس کومطلوب اشتہاری مجرم مقابلے کے دوران مارا گیا‘

دوساتھی فرار‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘

  گزشتہ ماہ نہرکنارا صادق برانچ پر موٹرسائیکل کار تصادم میں ہونے والی تکرار پر مشتعل ہوکرفائرنگ کرکے نوجوان ایکسائز انسپکٹررفیع اللہ کوقتل اورساتھی ایکسائز انسپکٹرثناء اللہ کو شدید زخمی کرکے موقع سے فرارہوجانے والا ملزم اویس جٹ جوکہ پولیس کو28سے زائد سنگین مقدمات میں بھی مطلوب تھا‘

گزشتہ شب اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر نہر کنارا صادق برانچ پر جارہاتھا کہ اسی دوران پولیس ریڈپارٹی نے مشکوک جان کرروکنے کی کوشش کی‘ تو قاتل اویس جٹ وغیرہ نے پولیس پرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ شروع کردی‘

جس پرپولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی‘ جس کے نتیجہ میں ایکسائز انسپکٹرکے قتل میں مطلوب ملزم اویس جٹ مارا گیا‘

جبکہ دونامعلوم ساتھی موقع سے فرار ہوگئے‘ پولیس نے ملزم کے زیراستعمال موٹرسائیکل اور30بورپسٹل قبضہ میں لے کر سب انسپکٹرقیصرعباس کی مدعیت میں مارے جانے والے اویس جٹ اورساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

دریں اثناء ایکسائز انسپکٹرکے قتل میں مطلوب ملزم اویس جٹ کے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے پر مقتول ایکسائز انسپکٹررفیع اللہ کے ورثاء سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس کی اس کارروائی پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ناسورمعاشرے میں زہرگھول رہے تھے جن کاانجام کو پہنچناانتہائی خوش آئند ہے‘

اس موقع پر شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگرپولیس افسران کو اس کارروائی پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ایسے ناسورمعاشرے میں زہرگھول رہے تھے جن کاانجام کو پہنچناانتہائی خوش آئند ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button