منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤں 72 گھنٹوں میں 93 منشیات فروش گرفتار

رحیم یارخان :پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤں 72 گھنٹوں میں 93 منشیات فروش گرفتار،

بڑی مقدار میں چرس، شراب، بھنگ برآمد پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی سربراہی میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

گزشتہ72 گھنٹوں کے دوران71 کلو 575 گرام چرس، 11 کلوسے زائد بھنگ برآمد، 03 چالو بھٹیاں شراب،1415 لیٹر کشید شدہ شراب، 115 کپی شراب اور44 بوتل ولایتی شراب برآمد ہونے پر93 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ منشیات فروش کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے منشیات کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام الناس کی ذمہ داری ہے کہ منشیات فروشی کی نشاندہی کر اتے ہوئے معاشرہ سے اس برائی کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر عوامی و سماجی حلقوں کا بھی اظہار اطمینان اور پولیس کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کی،

پولیس نے 72گھنٹوں میں منشیات کے عادی 19افراد کو علاج معالجہ کی خاطر بحالی مرکز میں داخل کروا دیا تا کہ صحت یابی کے بعد معاشرہ میں اچھی زندگی گزار سکیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button