جانوانڈھڑ گینگ کے اہم رکن تنویرانڈھڑسمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج
رحیم یارخان:جانو انڈھڑ گینگ کی جانب سے قتل ہونے والے 9افراد کے ورثاءکی فصل کماد کو آگ لگانے کا مقدمہ اندراج کرلیاگیا۔
چوک ماہی کے علاقہ موضع احمد آباد میں جانو انڈھڑگینگ کے ہاتھوں قتل ہونے والے 9افراد کے ورثاءکی فصل کماد کو رات کے اندھیرے میں جانوانڈھڑ گینگ کے اہم رکن تنویرانڈھڑ سمیت پانچ افراد نے آگ لگادی تھی
جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کی فصل کماد جل کر خاکستر ہوگئی تھی اس موقع پر متاثرہ عبدالحمید کی جانب سے الزام عائد کیاگیا تھا کہ ان کی فصل کماد کو جانو گینگ کے افراد نے آگ لگاکر خاکسترکیاہے کیونکہ گینگ کی جانب سے انہیں مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
پولیس نے اراضی مالک عبدالحمید انڈھڑ کی مدعیت میں جانوانڈھڑ گینگ کے اہم رکن تنویرانڈھڑسمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تاہم اس واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ آسکی ہے۔