بجلی کا زائد بل آجانے پر شہری خود کشی کے لئے ریلوے ٹریک پر پہنچ گیا

رحیم یارخان:بجلی کا زائد بل آجانے پر شہری خود کشی کے لئے ریلوے ٹریک پر پہنچ گیا ہاتھوں میں بل اٹھائے شہری کی دہائی‘ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‘

مہاجر کالونی کا رہائشی احسان بجلی کابل زیادہ آجانے پر دہائی دیتا ہوا زندگی کاخاتمہ کرنے کے لئے ریلوے لائن پرپہنچ گیا‘ اس موقع پر سوشل میڈیاپرجاری ہوجانے والی ویڈیو میں نوجوان احسان نے بتایا کہ اس کے گھرمیں ایک پنکھا‘دو انرجی سیورہیں جس کابل 12ہزار روپے آیاہے‘

اتنی تواس کی ماہانہ آمدن نہیں جتنابجلی کابل دیا گیا ہے‘

متاثرہ احسان نے واویلاکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایک پنکھا اوردو انرجی سیور کابل 12ہزار روپے بھجواناسراسرظلم وزیادتی کے مترادف ہے۔

روزگارنہ ہونے کے برابرہے‘ دووقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوچکاہے پر حکمران بجائے روزگار فراہم کرنے کے روزانہ کی بنیاد پربنیادی سہولت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنے میں مصروف ہیں‘

مہنگی بجلی کی ادائیگی ناممکن ہوچکی ہے بہترہے خودکشی کرلی جائے تاکہ ایک ہی مرتبہ روز روز کی پریشانی سے سکون مل سکے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button