چکوک سے قدرتی گیس کے ذخائردریافت

رحیم یارخان: کے نواحی چکوک سے قدرتی گیس کے ذخائردریافت‘

ملکی ضروریات کوپوراکرنے میں مدد مل سکے گی‘

 چکوک214پی اور212پی کے نزدیک او ڈی جی سی ایل کمپنی نے بڑے پیمانے پرقدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیئے ہیں اس سلسلہ میں انچارج سیکورٹی جان محمد نے میڈیا کے رابطہ کرنے پربتایاکہ اس سلسلہ میں کمپنی کی جانب سے کام جاری ہے‘

جلد حقائق سے آگاہ کیاجائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ اس علاقہ میں گیس کی بڑی مقدار موجود ہے اورپریشربھی مطلوبہ ہدف سے زیادہ ہے یہ بڑی کامیابی ہے اس سے ملک میں قدرتی گیس کی کمی کوپورا کرنے کیلئے بڑی مدد ملے گی۔

 اس کامیابی میں او جی ڈی سی ایل کے کارکنوں کی شب روز کی محنت شامل ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button