ڈیوٹی پرتعینات پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی

رحیم یارخان:ڈیوٹی پرتعینات پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی کرنے‘ وردی پھاڑ ڈالنے پر پولیس نے سینئر نائب صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا‘

ایڈووکیٹ کی جانب سے ایس ایچ اوسمیت پولیس اہلکاروں پر اسلحہ لہرا کر جان سے ماردینے کی دھمکیوں کاالزام‘ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ پولیس کے توہین آمیز رویہ‘دھمکیوں کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ‘ ایس ایچ او تھانہ کوٹ سمابہ کے خلاف کارروائی کامطالبہ‘

 سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اجمل رشیدکورائی جس نے کچھ عرصہ قبل ناچاقی پراپنی اہلیہ حناخورشید کو طلاق دیدی تھی تاہم اہلیہ کی جانب سے الزام تھاکہ موصوف سابقہ شوہر اجمل رشیدکورائی نے اس کی 46ایکڑاراضی پر ناجائز قبضہ کررکھاہے‘ جسے عدالت کے ذریعے حناخورشیدکے حوالے کیاگیا ہے تاہم سابقہ شوہرکی جانب سے دوبارہ اراضی پرقبضہ کرنے کی کوشش کے دوران گزشتہ روز فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا جس پر محمدپورقریشیاں کے رہائشی سیف اللہ اورمحمدعمران جوکہ حقیقی بھائی ہیں زخمی ہوگئے تھے اسی دوران سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ باراجمل رشیدکورائی نے پولیس پکار15 پردی جانیوالی اپنی اطلاع میں الزام عائد کیاکہ ایس ایچ اوکوٹ سمابہ سب انسپکٹر محمد سلیم کی جانب سے اس پرتھانہ میں اسلحہ تان کرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ پولیس تھانہ کوٹ سمابہ کی جانب سے اجمل رشیدکورائی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام کومسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ مذکورہ نے تھانہ میں آکر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیارکرتے ہوئے ہاتھا پائی کی تھی جس پر ہیڈکانسٹیبل عبدالشاہد وغیرہ کی وردیاں پھٹ گئیں‘جس پر پولیس نے سینئر نائب صدرڈسٹرکٹ بار اجمل رشیدکورائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر761/23 اندراج کیاجس پر گزشتہ روزڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ توہین آمیز رویہ اور ایس ایچ او کی جانب سے دی جانیوالی سنگین نتائج کی دھمکیوں پر عدالتوں کابائیکاٹ کیاگیااور صورت حال کے پیش نظرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کابینہ کاہنگامی اجلاس بھی طلب کیاگیا ہے‘ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئرنائب صدرڈسٹرکٹ بار اجمل رشیدکورائی کے ساتھ ایس ایچ او کوٹ سمابہ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اورتوہین آمیزرویہ اختیارکرنے پر مطالبہ کیاگیا کہ سب انسپکٹرمحمدسلیم کوفی الفور تبدیل کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر کارروائی عمل میں لائی جائے

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button