امیرجماعت اسلامی کو جلسہ کی اجازت نہ دینے پر مقامی قائدین و کارکناناحتجاج

رحیم یارخان:امیرجماعت اسلامی کو جلسہ کی اجازت نہ دینے پر مقامی قائدین و کارکنان کی جانب سے ڈی سی آفس کے باہر دیئے جانیوالے دھرنے کے خلاف پولیس نے تحصیلدار کی مدعیت میں 50سے زائد مقامی قائدین وکارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا‘

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 8ستمبر کو ضلع رحیم یارخان میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا جس کے لئے مقامی قائدین کی جانب سے خواجہ فرید کالج گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے بارے ڈپٹی کمشنرکودرخواست دی گئی تھی تاہم کالج انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی مخالفت پر ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے میں تاخیرکی‘جس پرمقامی قائدین ڈاکٹرعمرفاروق شیخ‘ سجاد شاہ‘ ریحان کریم‘ ڈاکٹرسلیم انس‘ محمدشعیب‘ عبدالرشید‘انس رشید‘ شیخ اقبال‘ شوکت موسی‘ محمدرضوان یعقوب‘ عبدالستار‘ خلیل جاوید‘ راجہ توقیر‘ افتخار صدیقی‘ عمیر اقبال‘ شاہد سولنگی سمیت 50سے زائد کارکنان کی جانب سے ڈی سی آفس کے مرکزی گیٹ کے باہر دھرنا دیاگیا تھا جس پر تحصیلدار عبدالغنی خان کی مدعیت میں مقامی قائدین و 50 سے زائد کارکنان کے خلاف مقدمہ نمبری827/23اندراج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button