ہنگامی صورت حال کے تیار رکھنے کے لیے اینٹی رائٹ کورس جاری،

رحیم یارخان: امن و امان کی صورت حال میں فورس کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے تیار رکھنے کے لیے اینٹی رائٹ کورس جاری، پولیس لائن میں نویں کورس میں ضلع بھر کے بیس سے زائد اہلکار شامل ہیں۔

آئی جی آف پولیس پنجاب کے حکم اور ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ہدایات کی روشنی میں ضلع میں کسی بھی ہنگامی صورت حال اور مجمع خلاف قانون کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام کی جان ومال اور ریاست پاکستان کی املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس لائن میں اینٹی رائٹ کا نواں کورس جاری ہے،

کورس کا پہلا دن تھا جس میں ضلع بھر کے تھانوں پر تعینات بیس سے زائد اہلکار شریک ہوئے جنہیں انسٹرکٹرز نے  مختلف ڈرلز کروائیں اور اینٹی رائٹ کی مشقیں کروائیں،

انہون نے مجمع خلاف قانون کے خلاف قانونی کارروائی کے کمانڈ کی جانب سے دئیے جانے والے احکامات پر پریکٹس کروائی اور کہا کہ کبھی بھی حکم کے بغیر کوئی بھی ایکٹ نہ کیا جائے اور مجمعے کے دوران ڈرلز کو اپنا کر خود کو محفوظ رکھتے ہوئے قانون شکنوں سے نمٹا جائے۔
صادق شہید پولیس  لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، آر آئی نے ملاحظہ کیا، ڈسپلن کی پابندی برقرار رکھنے کی ہدایت، ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے ضابطہ کار کو مد نظر رکھاجائے،

ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر صادق شہید پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز خطیب مسجد پولیس لائن حافظ خدا بخش کی جانب سے کی جانے والی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،

پریڈ  میں ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی، دستوں نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا، اس موقع پر ریزرو انسپکٹر قدرت اللہ نے پریڈ کا ملاحظہ کیا اور اس موقع پر اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن کسی بھی فورس کا خاصہ ہوتا اسے برقرار رکھیں،

وردی موسم اور مینول کے مطابق پہنیں، سینئرز کا احترام  کریں اور جب بھی کسی مقمام پر اختیارات کا استعمال کرنا مطلوب ہو تو قانون کو سامنے رکھیں تجاوز ہر گز نہ کریں،

انہوں نے جیل سے عدالتوں میں ملزمان کو پیش کرنے والے اہلکاروں سے کہا کہ ایس او پی اور حسب ضابطہ فرائض سر انجام دیں اور سکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، انہوں نے میس، کوت اور دیگر مدات کا بھی ملاحظہ کیا اور انچارج ہائے کو بہتری کے لیے ہدایات دیں۔
موٹر گاڑیوں کی انسپیکشن کرنے کے لیے ایس ایس پی ایم ٹی لاہور کی ٹیم کی آمد ملاحظہ کیا، ملاحظہ میں پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلیں ملاحظہ کے لیے موجود تھیں،

 ایس ایس پی ایم ٹی لاہور کی جانب سے انسپیکشن ٹیم ضلع رحیم یارخان پہنچی جس نے صادق شہید پولیس لائن پولیس موبائز اور موٹر سائیکلوں کی انسپیکشن کی، ٹیم نے گاڑیوں کے انجن، باڈی، ٹائرز اور دیگر تمام حصوں کا باریک بینی سے ملاحظہ کیا اور موٹر سائیکل اور گاڑیوں سٹارٹ کروا کر بھی ان کاجائزہ لیا،

ٹیم نے اس دوران ایک ایک حصے کی حالت کے متعلق نوٹ کیا ہے جس کے بعد وہ اس انسپیکشن کی رپورٹ ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کو پیش کرے گی۔

انسپیکشن کا مقصد پولیس کی موٹر گاڑیوں کو فعال رکھنا اور ڈرائیورز و ایم ٹی کو ان کی دیکھ ریکھ یقینی بنا کر پولیس کو متحرک رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button