انسپکٹر ایکسائز حافظ محمد رفیع شہید کے قاتل کو منطقی انجام پہنچادیا
رحیم یارخان: جناح ہال میں انسپکٹر ایکسائز حافظ محمد رفیع شہید کے قاتل کو منطقی انجام تک پہنچانے پر پنجاب پولیس کے حق میں سول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس میں ڈی پی او رضوان عمر گوندل، میاں عامر شہباز، ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری آصف رشید،
ای ٹی او ایکسائز یونس گوندل، اے ایس پی شاہ زیب چاچڑ، ایس ایچ اوز سٹی سرکل سمیت وکلاء، سول سوسائٹی، مذہبی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جرائم کی وارداتوں کو مزید کنٹرول کرنے پر زور دیا۔