اڈا منیجر نے 18سالہ دوشیزہ اغواء کرلی‘ نامعلوم مقام پر منتقل‘

رحیم یارخان:اڈا منیجر نے 18سالہ دوشیزہ اغواء کرلی‘ نامعلوم مقام پر منتقل‘

پولیس نے باپ کی شکایت پر ملزم ومغویہ کی تلاش شروع کردی۔

محلہ محمدآباد کے رہائشی زاہد حسین نے پولیس کو دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ گذشتہ روز اس کا بیٹا محمد زمان 18سالہ بیٹی لائبہ زاہد کو اس کی نانی کے گھر دستگیر کالونی چھوڑ آیا۔

سہ پہر کے وقت بیٹی لائبہ کی موبائل کال موصول ہوئی جوکہ رو رہی تھی اور موبائل فون بند ہوگیا۔

فوری طور پر تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی لائبہ کو وڑائچ کمپنی کے اڈا منیجر شفقت رفیق نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اغواء کرلیا ہے۔ پولیس نے باپ کی رپورٹ پر مغویہ وملزمان کی تلاش شروع کردی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button