ریلوے پولیس کا انوکھا کارنامہ ،احتجاجی مسافر مذاکرات کی بجائے لاٹھی چارج کا شکار

خان پور میں ریلوے پولیس کا انوکھا کارنامہ ، احتجاجی مسافر مذاکرات کی بجائے لاٹھی چارج کا شکار

لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کے مسافروں نے اےسی بند ہونے پر عملہ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹرین کو روک دیا مسافر کامران وغیرہ نے خان پور اسٹیشن پر ٹریک پر کھڑے ہو کر ٹرین روک دی اور نعرے بازی کی،مسافروں کو کہنا تھا کہ اے سی کی ٹکٹ پر بغیر اے سی سفر کرانے پر عملہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ،

ریلوے پولیس نے مسافروں سے مذاکرت کرنے کی بجائے لاٹھی چارج شروع کر دیا فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے پولیس کے اہلکار مسافروں پر لاٹھیاں برسا رہے ہیں
تاہم کچھ دیر یہ سلسلہ جاری اور مذاکرات کے بعد مسافروں کو زبردستی ٹرین میں سوار کروا کے ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button