رحیم یارخان ڈاٹ نیٹ کی ویب سائٹ پر آرٹیکل یا خبریں شائع کرنے کے لئے ای میل کریں [email protected]

آل راجپوت انٹرنشنل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

رحیم یارخان :آل راجپوت انٹرنشنل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں راجپوت لائرز فورم کے ڈویژنل صدر رانا محمد بوٹا ضیاء ایڈوکیٹ ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سردار عبدالمجیب خان ویہا راجپوت ایڈوکیٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

آل راجپوت انٹریشنل ایسوسی ایشن

تقریب میں مہمان خصوصی ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبد الباسط خان بلوچ ، صدر ڈسٹرکٹ بار محمد طیب چدھڑ ایڈوکیٹ کے علاؤہ مہمان اعزاز میں سابق صدور ڈسٹرکٹ بار حبیب احمد پارس ، رائے مظہر حسین کھرل ، چوہدری محمد رمضان شمع ، صدر خانپور بار رائو عبد الرؤف ، ضلعی صدر راجپوت لائرز فورم راجہ عبد الصمد خالد ،رانا شیر افگن ، امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل بہاولنگر سیٹ مسعود الرشید جوئیہ ، سابق صدر بار حسان مصطفیٰ ، وڈیرہ عاشق حسین سانگی ، سید ذوالفقار حیدر شاہ ،سابق جنرل سیکرٹری مبشر نذیر لاڑ سمیت بار کے سینئرز و جونیئرز وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبد الباسط خان بلوچ نے راجپوت ڈے کے حوالے سے راجپوت برادری کے وکلاء اور مہمانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ راجپوت برادری کی ملک و قوم کیلئے دی جانے والی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں

 رانا محمد بوٹا ضیاء ، رائے مظہر حسین کھرل ، میاں عبدالمجیب ویہا، رانا شیر افگن نے کہا کہ راجپوت برادری کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،

راجپوت قوم تعداد کے اعتبار سے پاکستان کی دیگر برادریوں میں سب سے زیادہ ہے،راجپوت ایک جرات مند اور بہادر قوم ہے ،

قوم کی سابقہ تاریخ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تاریخ میں بھی پاک فوج کے سب سے بڑے تمغے نشان حیدر کے حامل بہادر سپوتوں میں سے نشان حیدر راجپوت سپوتوں کے پاس ہیں،

اس کے علاوہ تشکیل پاکستان میں بھی راجپوت قوم کا بڑا کردار رہا ہے۔ راجپوت برادری کے ہیروز رائے احمد خان کھرل ، دلا بھٹی ، میجر عزیز بھٹی شہید سمیت دیگر قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر رانا مسعود مجید خان کی راجپوت برادری کے حوالے سے خدمات کو بھی سراہا گیا

 ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی آخر میں راجپوت ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور پروگرام میں شرکت کرنے والے وکلاء اور مہمانوں میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کی گئی ۔

اک نظر

Back to top button