ایف ایس سی اینڈ آر ڈی میں نئے آفیسران کی عملی تربیت ریشم سیڈ کارپوریشن کا انتخاب
رحیم یارخان :فوڈ اینڈایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) اقوام متحدہ نے جب پاکستان میں تصدیق شدہ بیج ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی، فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، گورنمنٹ آف پاکستان (ایف ایس سی اینڈ آر ڈی) میں پاکستان بھر سے بھرتی ہونے والے چالیس سے زائد نئے آفیسران کی جب عملی تربیت کا فیصلہ کیا تو انکے سروے میں ان آفیسران کی عملی تربیت کے لئے پاکستان بھر میں سرکاری و نجی سطح پر کام کرنے والی 600سے زائد سیڈ کمپنیوں میں سے جس بہترین کمپنی کا انتخاب کیا گیا وہ الحمدللّہ ریشم سیڈ کارپوریشن رحیم یار خان تھی
جو ہمارے ، ہمارے دوستوں اور ایف ایس سی اینڈ آر ڈی رحیم یار خان کے لئے یقیناً ایک بہت بڑے اعزاز کی بات تھی جس پر ہم سب اللہ تعالیٰ کا بے حدشکر بجا لاتے ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے مزید رہنمائی اور فضل و کرم کی دعا مانگتے ہیں ۔
اس موقع پر ہم اپنی کمپنی کے بانی سی ای او چوہدری محمد اکرام صاحب کی اس کمپنی کے لئے پچیس سالہ گراں سالہ خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جن کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس انعام سے نوازا۔
ایف اے او اقوام متحدہ نے ان آفیسران کی زبانی و عملی تربیت کے لئے ڈیزرٹ پام ہوٹل میں 26سے28جنوری تک ایک تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا اور اس ورکشاپ کے پہلے دن یعنی 26جنوری کو ایف اے او اقوام متحدہ کے پاکستان میں ایڈوائزر ڈاکٹر شکیل احمد خان،ڈی جی ایف ایس سی اینڈ آر ڈی آفاق احمد، ساو تھ چناب سیڈ کارپوریشن کے سی ای او و پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے چوہدری محمد شفیق ،ڈائریکٹرزفیڈرل سیڈ نذر اقبال،حیات اللہ ترین، عبدالحئی،ڈاکٹر محمد نعیم اور سید امجد حسین،ریسرچ آفیسرز( سیڈ سیکٹر) ایف اے او ڈاکٹر محمد وحید انور اور ڈاکٹر محمد عمر کے ہمراہ پاکستان بھر سے ایف ایس سی اینڈ آر ڈی موجودہ و نئے بھرتی ہونے والے آفیسرز کے ہمراہ ریشم سید کارپوریشن تشریف لائے
کمپنی کے ڈائریکٹرز محمد عارف چوہدری اور محمد احمد برجا نے ان آفیسران کو تصدیق بیج بنانے کے لئے مختلف اجناس کی زمینداروں سے خرید ،انکی پراسیسینگ یا جننگ،ان میں مطلوبہ نمی کی حد قائم رکھنے سٹور میں منتقلی ،سٹور میں انکی محفوظ اسٹیکنگ،سٹور میں درجہ حرارت اور نمی کا مطلوبہ معیار۔انکی سیمپلنگ اور پیکنگ بارے اسٹینڈرد معلومات دیں
جبکہ ایف اے او اور ایف ایس سی اینڈ آر ڈی کے آفیسرز نے نئے بھرتی ہونے والے آفیسرز کو ان اجناس کی سیملپنگ کے اسٹینڈرڈ طریقہ کار،سیمپلنگ کے بعد ان اجناس کی بوریوں پر محکمہ کے لاٹ نمبرز لگانے،
کمپنی کے سٹورز مطلوبہ ایس او پیز کے مطابق ہونے جبکہ مذکورہ اجناس کی نامزد کر دہ زمینداروں سے خرید کی تصدیق سمیت دیگر امور پر عملی تربیت دی اور الحمدللّہ ریشم سیڈ کارپوریشن کے تمام سٹورز کو مطلوبہ ایس او پیز کے عین مطابق قرار دیا گیا جو ہم سب کے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔
ان آفیسران کو ریشم فارمز پر کاشت کی گئی گندم کی مختلف اقسام کی سنگل ہیڈ کاشت کا بھی معائنہ کرایا گیا جو انہوں نے بے حد سراہا اس موقع پرچیئرمین سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان رانا سلیمان محمود،رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری جاوید ارشاد، چوہدری عاطف غفارچوہدری خلیل احمد سنکر،چوہدری وقاص ماجد اور چوہدری عبدالرزاق بھی بطور خاص مہمانان بھی تشریف لائے جس پر ہم ان سب کے بھی انتہائی مشکور ہیں۔