رحیم یار خان :ریسکیواینڈ سیفٹی افسران کا ماہانہ جسمانی ٹیسٹ لیا گیا

رحیم یارخان : ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستاربابر نے رسیکیوسٹیشن رحییم یارخان کے دورے کے دوران ضلع کی تمام تحصیلوں کے ریسکیواینڈ سیفٹی افسران کا ماہانہ جسمانی ٹیسٹ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن اور دیگر افسران سمیت سیفٹی کے لیے پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔

عباسیہ سپورٹس کمپلیکس میں انہوں نے مقررہ 8 منٹ میں 1 میل دوڑ کروائی۔ تمام ریسکیواینڈ سیفٹی افسران نے مقررہ وقت میں دوڑ پاس کی۔ اسی طرح ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربار نے 1 منٹ میں 30 سے زائد پُش اپ کا ٹیسٹ لیا۔

جس انہوں نے خود سربراہی کرتے ہوئے 1 منٹ میں 40 سے زائد پُش اپ لگاکر مثال قائم کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جسمانی طورپر صحت مند ریسکیورہی حادثات سے متاثرین کو بہترین خدمات پیش کرسکتے ہیں۔

اس لیے ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹررضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق تمام ریسکیورافسران سمیت ریسکیورزکی فٹنس کو برقرار رکھا جائے گا۔

تاکہ عوامی خدمات عمدہ طریقے سے جاری رکھی جاسکیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button