رحیم یارخان : چوہدری مسعود احمد نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

رحیم یارخان:پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
چوہدری مسعود احمد پی پی 257 سے 2018 میں پی ٹی آئی سے کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے استعفیٰ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیجوا دیا۔
چوہدری مسعود کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جانبدارانہ رویہ سے دل برداشتہ ہوکر اپنے منصب سے مستعفی ہوا ہوں، اپنے حلقہ کے ساتھ بار بار کی گئی زیادتیوں جبکہ ترقیاتی و انتظامی امور میں فرق رکھنے پر استعفیٰ جمع کروایا۔
ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر پریشان رکھنے، ترقیاتی وانتظامی امور میں رکاوٹیں ڈالنے کی وجہ سے مزید اس حکومت کا حصہ نہیں رہنا چاہتا۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button