احساس کفالت پروگرام ایجنٹ مافیا نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،شمسہ خالد

رحیم یارخان :امیکن ہیومن رائٹس سوسائٹی کی چیئرپرسن شمسہ خالد رحمانی نے کہا کے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم میں انتظامیہ اور ڈیوائس مالکان کی ملی بھگت سے ایجنٹ لوگو نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے
ضرورت مند خواتین سے رقم کی غیر قانونی کٹوتوں کا سلسلہ عروج پر ہے ۔۔۔ہر خاتون سے نا جائز پندرہ سو سے دو ہزار روپے کاٹے جا رہے ہیں ۔۔ایجنٹ حضرات کمیشن دینے والی خواتین کو پہلے پیسے دلوا دیتے ہیں اور جو خواتین پیسے نہیں دیتی ان کو گھنٹوں دھوپ میں کھڑا رکھا جاتا ہے ۔۔چیئرپرسن شمسہ خالد رحمانی نے احساس کفالت پروگرام ثانیہ نشتر ، کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے فوری نوٹس لیتے ہوے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی اپیل کی ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button