بشارت علی ہندل ایڈوکیٹ کی احاطہ عدالت میں سڑکوں کی خستہ حالی کی نشاندہی
رحیم یارخان :سابق جنرل سیکرٹری چوہدری بشارت علی ہندل ایڈوکیٹ کی احاطہ عدالت میں کارپٹ روڈ اوراندرون عدالت سڑکوں کی خستہ حالی کی نشاندہی پر ایکسین ہائی وے ایکسین ہائی وے سید حسنین زیدی کی ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میں آمد ،
جنرل سیکرٹری مرزاامین خان ،چوہدری بشارت علی ہندل ،آڈیٹر کامران آصف اورچوہدری داﺅ دہندل ایڈوکیٹس کے ہمراہ مین نئی تعمیر ہونے والی کارپٹ روڈ اوراندرونی سڑکوں کا معائنہ کیا اوربہت جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پرجنرل سیکرٹری مرزا امین خان اور سابق جنرل سیکرٹری چوہدری بشارت علی ہندل نے کہاکہ وکلاءکی فلاح وبہبودکے لئے خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔