رحیم یارخان:مکان بناکر دینے کی شرط پر بیوی نے شوہر کے ساتھ راضی نامہ کرلیا

رحیم یارخان :فیملی کورٹ نے ایک اورفیملی میں صلح کروا دی،مکان بناکر دینے کی شرط پر بیوی نے شوہر کے ساتھ راضی نامہ کرلیا،

جناح پارک کی رہائشی فوزیہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر رفیق احمدکے خلاف فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں خرچہ نان ونفقہ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا

جس پر سماعت کے دوران مدعیہ کے وکیل سردار راشد کھوسہ اورفیملی جج ندیم اصغر ندیم نے صلح کےلئے زوردیا

جس پر مدعیہ فوزیہ بی بی نے پانچ ہزار روپے ماہوارخرچہ اورایک سال بعد 5مرلے کا گھر بنا کر دینے کی شرط پر شوہر کے ساتھ جانے پر راضی ہوگئی ،

وکیل راشد کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی عدالت میں فیملی کیسز میں راضی ناموں کی بڑھتی ہوئی تعدادخوش آئندہے اس سے عوام پر عدالتوں سے ریلیف ملنے کے تاثر کو تقویت مل رہی ہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button