فوڈ آئیٹم آٹے اور اس کی مضنوعات پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا,شوکت ترین
رحیم یار خان :پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئر مین عاصم رضاء اور وائس چیئر مین چوہدری عثمان محمود نے اپنے پریس ریلز میں کہا ہے کہ ملک گیر ہڑتال کے بعد سب سے پہلے وزیرا عظم پاکستان عمران خان کے مشیر وقار مسعود اور بعدازاں ایف بی آر کے سرکاری ترجمان سے رابطہ میں تجویز کردہ ٹرن اور ٹیکس اور گندم کے چوکرپر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خاتمے کے بارے میں وضاحت کی
لیکن اس میں چوکر پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے ابہام موجود تھا اس لیئے انڈسٹری کی ہڑتال میں طوالت آئی ،
آج قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی اختتامی تقریر میں اس بات کی وضاحت کردی گئی انہوں نے کہا کہ فوڈ آئیٹم آٹے اور اس کی مضنوعات پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا
اس سے یہ بات واضع ہوگئی کہ چوکر پر تجویز کردہ سیلز ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے یہ ایک احسن اقدام ہے ٹرن اور ٹیکس میں اضافہ کا خاتمہ اور چوکر پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ختم کرنے پر ہم وزیرا عظم پاکستان عمران کان اور وزیر خذانہ شوکت ترین کی ذاتی دلچسپی اور توجہ کے انتہائی ممنون و مشکور ہیں
اس صورت حال کے دوران وزیر اعظم کے خصوصی مشیر جمشید چیمہ ، صوبائی وزیر خوراک علیم خان ، وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ غفران میمن اور سیکرٹری خوراک پنجاب شہریار سلطان کا تعاون مثالی رہا
ہم ان کی کاوشوں کے انتہائی مشکور ہیں انڈسٹری نے کبھی بھی چوکر سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا 2018کے فنانس بل میں اس کو شیڈول 8میں ڈالا گیا
لیکن بعدازاں اس کے نفاذ کو موخر کردیاگیا سال 2021کے فنانس اس کے خاتمہ سے آٹے کی مارکیٹ میں آنے والا متوقع مہنگائی کا طوفان رک گیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے اب عوام کو آٹا سستے داموں دستیاب ہوگا ہم یہ واضع کردیں کہ ہڑتال اور فلور ملنگ انڈسٹری کی بندش کبھی بھی ہمارا نصب العین نہیں رہا
اس سے عوام کو یقیناً تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جب جائز مطالبات کو نظر انداز کیا جائے تو ہم مجبوراً انتہائی قدم اٹھاتے ہیں
ہماری وزیر اعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ آئندہ سالوں میں بجٹ کی تیاری کے وقت فوڈ آئیٹم کے حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کو رابطہ میں لیا جائے
تاکہ اسی طرح کی صورتحال سے بچا جا سکے وزیر خزانہ کی وضاحت کے بعد فوری طور ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں اس تمام جدوجہد میں شریک سب دوستوں کے مشکور ہیں ۔