ٹیکنالوجی کو وسعت دینے کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنا وقت کی اھم ضرورت ہے

رحیم یارخان ( محمد عقیل اظہر )عالمی کانفرنسوں کے انعقاد سے عوامی سطح پر روابط اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کے مواقع میسر ھوتے ہیں۔ڈاکٹر محمد سلیمان طاھر کا عالمی کانفرنس میں اظہار خیال۔
شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام بزنس، اکنامکس، فنانس، سوشل سائنسز اور آئی ٹی پر 3 روزہ کانفرنس خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

وائس چانسلر،محمد سلیمان طاہر سربراہ کی ھدایت پر مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر عبدالرشید اور ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر ثمینہ ثروت۔خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن کی زیر نگرانی بزنس، اکنامکس، فنانس، سوشل سائنسز اور ٹیکنالوجی پر بین الاقوامی کانفرنس کی تقریب اختتام پذیر ہوگئی ۔
اختتامی تقریب میں رئیس جامعہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے منتظمین کو کامیاب عالمی کانفرنس کے انعقاد پر انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکنالوجی کو وسعت دینے کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنا وقت کی اھم ضرورت ہے اداروں کی ترقی اور وسعت سے زیادہ طلباء مستفید ھونگے ۔
طلباء کو نئی ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی اور کاروبار و نئی مصنوعات متعارف کروانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی طلباء کو تحقیق کے جدید خطوط پر استوار رجحانات کے ساتھ ساتھ تخلیقی خیالات پیدا کرنے کا ماحول فراہم کر رہی ہے۔
یونیورسٹی نے کم وقت ووسائل کے ساتھ علمی وتحقیقی میدان میں ملکی وعالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی۔ طلباء اور مختلف مکتبہ فکر نے کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کی ھے اور کانفرنس کے انعقاد کو مثبت ھم نصابی سرگرمی قرار دیا ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button