ناکہ بندی توڑ کرفرارہونے والے مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پارٹی پرفائرنگ

رحیم یارخان :ناکہ بندی توڑ کرفرارہونے والے مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پارٹی پرفائرنگ‘

جوابی فائرنگ پر ایک زخمی حالت میں گرفتار‘ ساتھی فرار‘ پکڑا جانیوالاپولیس کی نگرانی میں مسلح ڈاکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘

 گزشتہ شب اسسٹنٹ سب انسپکٹرشکیل احمدنفری کے ہمراہ اتحاد سٹی شہباز پور روڈ کی ناکہ بندی پر موجودتھاکہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوارتین مشتبہ افراد کو رکنے کااشارہ کیا توموٹرسائیکل پرسوار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ بندی پرکھڑے پولیس جوانوں پر فائرنگ شروع کردی‘

تاہم جوانوں کی جوابی فائرنگ پرایک مسلح ڈاکو قذافی کالونی کارہائشی28سالہ احمدرضا زخمی ہوکر گرگیا جبکہ دیگر دوساتھی عبداللہ ٹاؤن کارہائشی فراز اورحسین آباد کارہائشی مہران عرف ببن موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے‘

زخمی ہونے والے احمدرضا کو پولیس کی نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس ریکارڈ کے مطابق زخمی حالت میں پکڑا جانیوالا احمدرضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button