محکمہ پولیس ضلع بہاولپورپولیس لائن میں درجہ چہارم نائب قاصد ملازمین کی بھرتیوں کیلئے انٹرویوز
بہاولپور:محکمہ پولیس ضلع بہاولپور پولیس لائن میں ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی زیر صدارت درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں کیلئے انٹرویوز جاری۔
چیئر مین ریکروٹمنٹ کمیٹی ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی زیر صدارت نائب قاصد کی بھرتی کے بورڈ میں شامل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق ،ایس ایس پی آر آئی بی محمد ربنواز تلہ اور ایس پی لیگل محمد خان نے امیداواران کے انٹریو لئے جس میں امیدواران کو ٹاسک دے کر عملی طور پر بھی آزمایا گیا۔
اوپن میرٹ پر ہونے والی اس بھرتی میں امیدواروں کے شناختی کارڈ سمیت دیگر ریکارڈ کو چیک کیا گیا۔
پولیس لائن بہالپور میں نائب قاصد کی بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ منعقد ہوا۔ضلع بھر سے نائب قاصد کی بھرتی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس پر500سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔آر پی او محمد زبیر دریشک نے امیدواران سے خطاب کے دوران کہا کہ انٹرویوز میں حاضر امیدواروں کا میرٹ بنے گا،بھرتی100فیصد میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔