ایس ڈی او ہیڈ ملکانی و سب انجینئر کی سرپرستی میں سرکاری ملازمین کی رہائشگاہوں پر قبضے کا انکشاف
رحیم یار خان :ایس ڈی او ہیڈ ملکانی و سب انجینئر کی سرپرستی میں سرکاری ملازمین کی رہائشگاہوں پر کئی سالوں سے قبضے کا انکشاف, سب انجینئر قابضین کے خلاف کاروائی کی بجائے ماہانہ ہزاروں روپے کرایہ کے نام پر وصول کرنے لگا,
محکمہ انہار سب ڈویژن ملکانی میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ایس ڈی او محمد خالد اور سب انجینئر شاہروز نے ہاتھ دھونے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا بنگلہ ملکانی پر سرکاری ملازمین کی خاطر تعمیر شدہ رہائشگاہیں گزشتہ کئی سالوں سے قابضین سے واگزار کرانے کی بجائے کرایہ پر دے دیں اس وقت منظور احمد ریٹائر ڈ گیج ریڈر گزشتہ 4,5 سال سے, ظہور احمد ریٹائرڈ دفعدار کی وفات کے باوجود اسکی فیملی کئی سال سے, محمد یسین ریٹائرڈ ملازم گزشتہ 6,7 سال سے اور عاشق خاکروب بھی ریٹائر ہونے کے باوجود گزشتہ کئی سال سے سرکاری رہائشگاہ پر قابض ہے ذرائع کے مطابق سب انجینئر شاہروز ,ایس ڈی او محمد خالد ان تمام قابضین سے ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ کے نام پر لیتے ہیں جسکی وجہ سے یہ قابضین سرکاری بنگلے اور رہائشگاہ کے مزے اٹھا رہے ہیں اور قومی خزانے کو سالانہ لاکھوں کا ٹیکہ لگ رہا ہے ایکسیئن انہار ہیڈ پنجند و چیف انجینئر انہار بہاولپور سے کارروائی کا مطالبہ ہے۔