پی ٹی آئی کی حکومت وسائل کا رخ پسماندہ اور بنیادی سہولتوں سے محروم علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے۔
رحیم یارخان:پی ٹی آئی کے ایم این اے فرخ حبیب کو وزیرمملکت برائے اعلاعات و نشریات بننے پر پی ٹی آئی رحیم یارخان کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد سلیم اور ڈاکٹر بلال احمد نے اسلام آباد میں ان کے ساتھ ملاقات کر کے مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر وزیرمملکت برائے اعلاعات و نشریات فرخ حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وسائل کا رخ پسماندہ اور بنیادی سہولتوں سے محروم علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان عنقریب اپنے دورہ بہاول پور کے موقع پر صوبائی سیکرٹریٹ بہاول پور کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی سیکرٹریٹ کے لئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسروبختیار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی خدمات قابل تعریف ہیں اب پنجاب کا 33 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کی تعمیر وترقی پر خرچ ہو گا جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں 32 فیصد ملازمتوں کا کوٹہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے مختص ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ بہاول پور کی ترقی کے لیے خصوصی پیکیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ آئندہ کوئی بھی جنوبی پنجاب کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔