رحیم یارخان میں اوورسیز کمیٹی کو شکایات کے انبار،ڈی سی کا نوٹس
رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ اوورسیز سے متعلقہ کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے،
اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جو بیرون ملک رہ کر بھی ملک کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔
ضلعی اوور سیز کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، فوکل پرسن جام محمد نعیم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے جبکہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اوورسیز پاکستانیز سے متعلق اپنے محکموں میں موجود شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں اور انہیں ریلیف فراہمی میں کو کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی اوور سیز کمیٹی کو289شکایات موصول ہوئیں جس میں سے209کو نمٹا دیا گیا ہے جبکہ 40سے زائد درخواستوں میں کیسز مختلف عدالتوں میں چل رہے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ شہر کی بہتر منصوبہ بندی میں ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا کلیدی کردار ہے،
کمرشل و کاروباری عمارتوں کی تعمیر کے سلسلہ میں منظوری کے لئے آنے والے نقشہ جات کی تمام قانونی و معاشرتی تقاضوں سے ہم آہنگ جانچ پڑتال کو یقینی بناتے ہوئے مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھا جائے تاکہ ٹریفک مسائل سمیت شہری ترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی مشکلات سامنے نہ آئے۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کے دوران مختلف کمرشل و کاروباری ادار وں کے قیام کی منظوری کے سلسلے میں درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
اجلاس میں ڈی ا و سول ڈیفنس، سیکرٹری کمیٹی قسور عباس سمیت دیگر متعلقہ ادار وں کے افسران موجو دتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام کمرشل و کاروبار ی عمارتوں کے نقشہ جات منظوری سے قبل پارکنگ ایریا کو خصوصی چیک کیا جائے اور کسی ایسے کمرشل ادارے کی منظوری نہ دی جائے جو پار کنگ قواعد کو پورا نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے شاپنگ مال /پلازوں کے نقشوں میں پار کنگ سمیت ہنگامی اخراج و دیگر حفاظتی اقدامات کا بھی بار یک بینی سے جائزہ لیا جائے۔اجلاس میں سیکر ٹر ی کمیٹی نے بریفنگ دی۔