ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بیرسٹر بلال سلیم کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،
رحیم یار خان:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بیرسٹر بلال سلیم کا صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،
میونسپل افسران، سپروائزر و عملہ کی حاضری چیک کی اور شہر میں سیوریج و صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف آفیسر رانا محمود علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر بلال سلیم نے یونین کونسل31بی، 38آئی، 30، 32میں سیوریج و صفائی کی صورتحال اور عملہ صفائی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے میونسپل آٖفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز کو ہدایت کی کہ شہر میں سیوریج و صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
سب انجینئر، سپر وائزر اپنے ایریا میں شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔انہوں نے کہا کہ شہر یوں کی شکایات پر فوری عمل نہ کرنے والے افسران و عملہ صفائی کو جواب دہ ہونا ہو گا۔
بیرسٹر بلال سلیم نے تمام سب انجینئر و سپر وائزرز کا واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کسی گلی، محلے یا شاہراہ پر کوئی مین ہول ڈھکن کے بغیر نہیں ہونا چاہیے تمام افسران اپنے فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں اور اگر کسی بھی مین ہولز پر ڈھکن موجو د نہیں یا سلیب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو عملہ صفائی فوری رپورٹ کرے جبکہ افسران جلد ا زجلد سلیب کی تعمیر اور مین ہولز پر ڈھکن کا بندوبست کریں گے۔
انہوں نے دوران وزٹ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آواراں سگاں مہم کو تیز کرتے ہوئے آواراں کتوں کو تلف کیا جائے۔
انہوں نے مین ہولز ڈھکن کو چوری ہونے کی شکایات پر عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مقامی شہریوں سے بھی تعاون حاصل کریں اور مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں جبکہ مین ہولز ڈھکن کا میٹریل خرید کرنے والے کباڑیوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔