کنگلا سب انجینئر بلڈنگ معظم کرپشن کی بدولت آج کا کروڑاں پتی بن گیا ہے

لیاقت پور : کنگلا سب انجینئر بلڈنگ معظم کرپشن کی بدولت آج کا کروڑاں پتی بن گیا ہے،خان بیلہ ہادی کالونی میں کروڑوں روپے کی کوٹھی بنارکھی ہے،تحقیقاتی ایجنسیاں خاموش ہیں شہری نے نیب اور اینٹی کرپشن سے رجوع کرلیا ہے

 خان بیلہ کے رہائشی معظم نے پروونشل بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت اختیار کی ملازمت سے پہلے کھانے کو بھی تنگ تھے لیکن ملازمت میں آنے کے بعد یکے بعد کرپشن کے میدان میں چھکے چوکے لگاکر ایک مقام حاصل کیا اور ہادی کالونی خان بیلہ میں بہت ہی عالی شان تین منزلہ کروڑوں روپے کی کوٹھی تعمیر کرلی جتنے کام معظم سب انجیئر نے کرائی ہیں

وہ تمام اسٹمیٹ کے برعکس کرائے ہیں اور آج کل معظم نے کرپشن کے میدان میں کامیابی کے ایسے جھنڈے گاڑھے کہ ٹھیکیداروں سے حصہ داری شروع کردی ہے

تعمیر ہونے والی بلڈنگوں میں سیمنٹ کم لیکن ریت کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اور بننے والی تمام تعمیرات کے بل ایڈوانس میں بناکردیتا ہے اس وقت بھی جتنی منصوبے چل رہے ہیں اس میں ریکارڈ کرپشن کی جارہی ہے لیکن ایکسین نعمان اور SDOچوہدی عبدالشکور نے اپنی اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے

 معظم کے منصوبوں کو چیک کرنے کی جراءت بھی نہیں کرتے مقامی شہری نے اس حوالے ڈی جی نیب ملتان اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو تحریری درخواستیں دیتے ہوئے تمام ثبوت ہمراہ لگائے اور مطالبہ کیا کہ کرپٹ سب انجینئر پروونشل بلڈنگ لیاقت پور معظم کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انکو نوکری سے معطل کیا جائے اور اسکے تمام منصوبے چیک کیے جائیں جبکہ معظم نے اس حوالے سے بتایا کہ میں تمام کام ایمانداری سے کراتا ہوں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button