ہیڈکانسٹیبل کوکنپٹی پرفائر مارکر قتل کرنے کی کوشش کی

رحیم یارخان:محررہیڈکانسٹیبل کونامعلوم شخص نے کنپٹی پرفائر مارکر قتل کرنے کی کوشش کی‘ پولیس نے ملنے والے شواہد پراقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا‘ ہسپتال میں زیرعلاج محرر ہیڈکانسٹبیل کی حالت بدستورتشویشناک‘

 چند روز قبل محرر ہیڈکانسٹیبل عامرجلال جسے خون میں لت پت کھیتوں میں پڑا ہوا دیکھ کر مقامی شخص کی جانب سے پولیس اورریسکیو کواطلاع دی گئی تھی جس نے موقع پر پہنچ کرمحرر ہیڈکانسٹیبل کو انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا تھاجہاں طبی امداد کے باوجود حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے‘ تاہم پولیس نے ابتدائی تحقیقات اورموقع پر ملنے والے شواہد کومد نظررکھتے ہوئے نامعلوم شخص کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آبادکی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اہم گرفتاری کی ہے تاہم تفتیش کے اہم مرحلہ میں داخل ہوجانے پر حقائق بتانے سے گریز کیاجارہاہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button