ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان لینڈ ریکارڈ سینٹرلیاقت پور کے کرپٹ آفیسران کے آگے بے بس

لیاقت پور : ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان لینڈ ریکارڈ سینٹرلیاقت پور کے کرپٹ آفیسران کے آگے بے بس،لوٹ مار کرنے کے لیے کھلی چھٹی دے دی ،

شیخ عطاء اللہ ،ملک نوید سیال ،افضل ،شیراز افضل ،وقاص، یوسف ،منیر آصف نے سینکڑوں بوگس انتقالات کیے ،کمرشل جگہوں کو زرعی بناکر قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا،

تحقیقات ختم کردی گئی ،تمام انکوائری کی فائلیں دبادی گئیں ،ثابت شدہ کرپشن پر DCآفس میں پردہ دے دیا گیا،

لینڈ ریکارڈ اراضی سینٹر کے قیام کے بعد ADLR لیاقت پورشیخ عطاء اللہ ،ملک نوید سیال ،افضل ،شیراز افضل ،وقاص، یوسف ،منیر، آصف اورسہیل احمد، محمد افضل لیاقت پور۔ خان بیلہ SCOنذیر پٹواری ،تحصیلدار ،نائب تحصیلدار ،گرداور ودیگران نے سال 2017 سے بھاری رقم لے کرٹاؤن کی زمین کو زرعی ظاہر کرتے ہوئے پٹواری کی رپورٹ کو یکسر نظر انداز کرکے انتقالات کرنا شروع کردئیے ہیں

اور غیر قانونی طور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 5,8,7,10,16,8,14,مرلوں کے بحق ملک عدیل ولد ملک اصغر،شازیہ پروین زوجہ سجاد علی ،جاوید اقبال ولد فضل حسین ،ارشاد بی بی زوجہ نذیراحمد ،جیون مائی زوجہ غلام محمد ،بشیراں مائی زوجہ اللہ بچایا ،محمد حنیف ولد حاجی نور محمد ،محمد اکرم ولد فقیر بخش ،باسط رسول ولد رسول بخش وغیرہ کے علیحدہ علیحدہ انتقالات درج کرتے ہوئے منظور کیے

اقبال ٹاون کھاتہ نمبر 216 کھتونی نمبر 223 میں موجود ہے اقبال ٹاون کے انوسٹرڈویلپر گاہک کو انتقال دینے کیلئے دوسرے کھاتے 15 سے دے رہے ہیں اور قبضہ کھاتہ نمبر 216 میں دے رہے ہیں

جو اقبال ٹاون میں رہنے والے رہائشیوں کے ساتھ فراڈ ہے اس وقت تقریباً 32کینال (640مرلہ)کا انتقال کیا جاچکا ہے اقبال ٹاؤن کے انتقالات اور دیگر لوازمات میں سرکای خزانے کو فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جاچکا ہے ۔

شہری نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے لینڈ ریکارڈ سینٹر کے تمام آفیسران اور اسکی پشت پناہی کرنے والے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

جبکہ ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر ،عطاء اللہ ،نوید ،یوسف ،شیراز افضل،وقاص ،افضل ودیگر نے الزامات کی تردید کی ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button