خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

رحیم یار خان :خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے پانچ کروڑ بیس لاکھ بانوے ہزار روپے مالیت کی "اقوامِ متحدہ ریسرچ پروجیکٹ گرانٹ ” جیتنے پر فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تحقیقی پروجیکٹس سے یونیورسٹی کے وقار اور بین الاقوامی درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے۔
اسسٹنٹ پروفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر جام محمد ظفر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام شبیر کلاچی، ڈاکٹر نعیم اللہ، ڈاکٹر طارق محمود بھٹہ اور ڈاکٹر محمد احمد مدثر(کیمسٹری ) نے حال ہی میں اقوام ِمتحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے "اساتذہ کی پیشہ ورانہ ضرورتوں اور تکنیکی مہارتوں کی نشاندہی اور تربیتی مواد کی تیاری ” کا پروجیکٹ جمع کرایا تھا جسے بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے جانچ پڑتال کے بعد حتمی طور پر منظور کرلیا ۔

پروجیکٹ کے تحت چنے گئے محققین کو دو ہفتہ پر مشتمل تربیتی ورکشاپ کے لئے امریکہ کے شہر نیویارک مدعوع کیا جائے گا، جہاں انہیں پروجیکٹ منیجمنٹ، بجٹ کا استعمال، اخراجات کا مناسب استعمال اور دیگر پیشہ ورانہ و تکنیکی ضرورتوں پر تربیت دی جائے گی،

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ انہیں اپنی فیکلٹی پر ناز ہے جو مجموعی طور پر یونیورسٹی کی بین الاقوامی درجہ بندی ، جدید تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی پیشہ ورانہ و تکنیکی مہارتوں کو بڑھانے کےلئے کوشاں ہے۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ رواں سال خواجہ فرید یونیورسٹی نے 106 نیشنل ریسرچ پروجیکٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن کو جمع کرائے جو کہ پاکستان بھر کی یونیورسٹیز میں ریکارڈ ہے۔

انہوں نے مندرجہ بالا اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ایسے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button