لڑکے سے دوستی دو دن کی دلہن کو سسرال میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا گيا
رحیم یار خان میں دو دن کی دلہن 18سالہ سسی مائی کو سسرال میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا گيا۔
شوہر اور سسرال والوں نے مبینہ طور پر دو دن کی دلہن پر تشددکیا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق دلہن پر قاتلانہ حملے اورتشددکرکے زخمی کرنے کا واقعہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقے دڑی سانگھی میں پیش آیا۔
پولیس کاکہناہے کہ لڑکے اور لڑکی کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ شوہر اور سسرال والوں نےمبینہ طورپرلڑکے سے دوستی کے الزام میں دلہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گولی ماراسے زخمی کردیا۔
ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ زخمی دلہن کو شیخ زاید اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
زخمی دلہن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سسرال والوں نے جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔